ETV Bharat / state

CRPF Troopers Injured In Accidental Firing حادثاتی طور پر گولی چلنے سے سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی - پونچھ گولی لگنے سے دو اہلکار زخمی

سی آر پی ایف جوان کی سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولیاں خارج ہونے سے سی آر پی ایف افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل سے نکلی گولی

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:48 PM IST

سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل سے نکلی گولی، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار زخمی

پونچھ (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولیاں چلنے کے نتیجے میں افسر سمیت دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ گولیاں چلنے کے دوران علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ اس ضمن میں پولیس ن ےکیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈگری کالج پونچھ کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سی آر پی ایف کی دو سو بٹالین ڈی کمپنی سے وابستہ اہلکار جی ڈی سی علاقے میں تعینات تھے اور اس دوران سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولیاں نکلیں جس سے سی آر پی ایف سب انسپکٹر راجن کلٹا سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔

خون میں لت پت دونوں سی آر پی ایف اہلکاروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ پونچھ ڈگری کالج کے علاقے میں سروس رائفل سے اچانک گولیاں نکل گئی جس کے نتیجے میں ایک جوان اور سب انسپکٹر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم گولیاں چلنے کے اس معاملے کے حوالے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: CRPF Trooper Suicide in Budgam: بڈگام میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

پولیس نے اس معاملہ کی باریک بینی سے جانچ شروع کر دی ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے اور پولیس اس حوالہ سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا سروس رائفل سے گولیاں حادثاتی طور خارج ہوئیں، یا لا پراہی کے سبب۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.