ETV Bharat / state

ڈومیسائل سرٹیفکٹ کے لیے عوام کا ہجوم

سماجی کارکن چودھری طارق منظور نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی اور اپنے متعلقین کی جان بچائیں۔ ہجوم کرنے سے مزید مشکلات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

سرٹیفکیٹ کی اجراء کے لیے عوام کا ہجوم
سرٹیفکیٹ کی اجراء کے لیے عوام کا ہجوم
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 6:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران بھی لوگ اپنے اپنے ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنوانے میں مصروف ہیں۔ عرضی نویسوں کے پاس لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ہر ایک کو اپنا ڈومیسائل سرٹیفکٹ پہلے بنوانے کی فکر ہے۔

سرٹیفکیٹ کی اجراء کے لیے عوام کا ہجوم

اس حوالے سے تحصیلدار منڈی جاوید اقبال چوہدری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک منڈی تحصیل میں چھ سو سے سات سو ڈومسائل سرٹیفکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ لوگ اپنے اپنے ڈومسائل سرٹیفکٹ بنوانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ڈومیسائل سرٹیفکٹ کے لئے ایک فارم پشتنی، سرٹیفکٹ کی نقل، آدھار کارڈ اور ایک بیان حلفی ساتھ میں لگا کر فائل یہاں ہمارے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اگر کسی کا نام غلط ہے تو اسکول سرٹیفکٹ یا راشن کارڈ لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ڈومیسائل سرٹیفکٹ کے لئے آن لائین بھی فارم بھر کر سرٹیفکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے محکمہ کی ویب سائٹ (www.jk.gov.in) پر آن لائین فارم بھر کر ڈومیسائل سرٹیفکٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے سماجی کارکن چودھری طارق منظور نے کورونا وائرس وباء کے دوران تحصیل و ضلع انتظامیہ کے رول کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی اور اپنے متعلقین کی جان بچائیں۔ ہجوم کرنے سے مزید مشکلات میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ تمام لوگ ماسک کا استعمال کریں سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔ اطیمنان کے ساتھ ڈومیسائل سرٹیفکٹ بنوائیں۔ انتظامیہ عوام کے لئے ہر وقت اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت سے کام کر رہی ہے۔ البتہ عوام کو چاہئے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفکٹ آن لائن بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ گھر بیٹھے بیٹھے اپنے موبائل پر بھی سرٹیفکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.