خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پیر کے روز ضلع پونچھ کے لائن آف کنٹرول کے کراسنگ پوائنٹ سے 40 مسافر پاکستان مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، جبکہ 6 بھارتی شہری اپنے گھر پہنچے۔
حکام کے مطابق 19 اگست کے روز اس ہفتہ وار بس سروس کو چکاں دا باغ ،تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے جموں و کشمیر جانا تھا، لیکن پاکستان مقبوضہ کشمیر میں حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد آر پار آنے جانے والے مسافر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔
رواں ماہ 5 تاریخ کو مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے جموں و کشمیر کو دو یونین ٹیرٹری میں منقسم کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیری خاندانوں کے ملاپ کے لیے 2005 میں سرینگر مظفر آباد بس سروس کا آغاز کیا تھا۔2006 میں پونچھ راولا کورٹ شروع کی گئی،جبکہ 2008 میں آر پار تجارت شروع کی گئی۔