جموں: خطہ پیر پنچال میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نوشہرہ، کالا کوٹ، کوٹرنکہ اور پونچھ کے متعدد علاقوں میں کئی مویشی شیڈ تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے متعدد مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ Cow Sheds Destroyed, Cattle Killed in Pir Panchal تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بیچ فوج، جموں و کشمیر پولیس، سول انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے پونچھ ضلع کے جھلاس علاقے میں سیلاب میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تیز بارشوں کے سب جھلس کے مقام پر ندی میں اچانک پانی کی بہاؤ اور سطح میں اضافہ کے سبب چار افراد پھنس گئے تھے۔
نوشہرہ سب ڈویژن کے لام علاقہ میں ہوئی موسلا دھار بارش کے دوران ایک مویشی شیڈ گرنے کی وجہ سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔ Cattle Sheds Destroyed in Pir Panchal مقامی باشندوں کے مطابق لام کے وانڈ موڑھ گاؤں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے گئو خانہ زمین بوس ہونے کے سبب متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ولد محمد راشد ساکن وانڈ موڑہ کا گئو خانہ زمین بوس ہو گیا۔
- مزید پڑھیں: Mudslide Blocked Srinagar-Leh Highway: گاندربل کے کلن گنڈ میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر-لیہہ شاہراہ بند
پولیس حکام نے بتایا کہ گئو خانہ منہدم ہونے سے دو بھینسیں ملبہ میں دب کر ہلاک ہوگئیں۔ وہیں کوٹرنکہ پنچایت کے کنتھول علاقے کے رہائشی فضل حسین ولد شیر محمد کا مویشی خانہ بھی منہدم ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ کئی رہائشی مکانوں اور گئو خانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اس سلسلہ میں مزید اطلاعات جمع کی جارہی ہیں۔