خیال رہے آج ملک کے مختلف مقامات پر 0 سے 5 برس کے بچوں کو پولیو کی دوا پلائی گئی۔ اسی ضمن میں سرحدی علاقوں کے 122 بوتھوں پر پولیو پلانے کا اہتمام کیا گیا۔
منڈھر کے ایک افسر نے بتایا کہ آج 500 کارکنان نے سرحد سے لگے 12 گاؤں میں بچوں کو پولیو کی دوا پلائی۔
افسر نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں دوسر ملک سے لوگوں کے آنے جانے سے پولیو کے وائرس کا خطرہ بنا رہتا ہے اس لیے ہم یہاں خاص توجہ دے رہے ہیں۔