ETV Bharat / state

Child Drowned in Poonch: غرقاب بچے کی تلاش کے لیے تیسرے روز تلاش جاری - Death of a child by drowning in a river in Poonch

پونچھ کے لائن کنٹرول کے نزیدک پلست ندی میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔ بچے کی برآمدگی کے لیے دو دنوں سے تلاش جاری ہے لیکن کامیابی نہیں ملی، تیسرے روز فوج کے جوانوں کو ندی میں اتارا گیا۔

Child Drowned in Poonch
Child Drowned in Poonch
author img

By

Published : May 7, 2022, 6:00 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ڈوگس علاقے میں منگل کے روز دوپہر کے بعد پلست ندی میں نہانے کے دوران بارہ سالہ بچہ ندی میں تیز پانی کی وجہ سے بہہ گیا۔ جس کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو موقع پر بُلایا اور دو روز سے ڈوگس سے لائن آف کنٹرول تک پلست ندی میں بچے کی لاش تلاش کی، لیکن کامیابی ہاتھ نہیں لگی۔ تیسرے روز بچے کی تلاش کے لیے فوج کے جوان ندی میں ریسکیو مہم چلا رہے ہیں لیکن تاحال انہیں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ Death of a child by drowning in a river in Poonch

ویڈیو دیکھیے۔
معلوم ہوکہ بارہ سالہ دامن شیخ ولد غلام رسول، ساکن چنڈی منڈ سُرکت دوپہر کھانا کھانے کے بعد محلے کے بچوں کے ساتھ پلست ندی میں نہانے چلا گیا جہاں گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔ اس کے بعد سے بچے کی برآمدگی کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کوشش جاری ہیں۔ دامن شیخ اپنے کنبہ کے ساتھ عید کا تہوار منانے کے لیے پونچھ میں نانا کے گھر آیا ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.