ETV Bharat / state

چنڈک تا منڈی سڑک خستہ حال، عوام پریشان - chandak to budha amarnath mandir

خستہ حال راستے سے سفر کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے اپنی جانیں بھی گنوائی ہیں اور کئی لوگوں نے اپنے اعضأ بھی کھوئے ہیں لیکن پھر بھی انتظامیہ اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سڑک کور فوراً تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 12:15 PM IST

ضلع پونچھ میں تقریباً دو برسوں سے چنڈک تا منڈی بدھا امرناتھ تک سڑک کی کشادگی کا کام جاری ہے لیکن زیر تعمیر سڑک کے کام میں اس قدر سست روی برتی جارہی ہے جس سے عوام سخت پریشان ہے۔

اس تعلق سے سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے کہا کہ دوسال قبل جب روڈ کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا تھا منڈی اور چنڈک کی عوام بہت خوش تھی۔

لیکن دو برس گزرجانے کے بعد بھی سڑک کی کشادگی کا کام مکمل نہیں ہوا اور اب زیر تعمیر سڑک ڈرائیوروں اور عام راہگیروں کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔

اس خستہ حال راستے سے سفر کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے اپنی جانیں بھی گنوائی ہیں اور کئی لوگوں نے اپنے اعضأ بھی کھوئے ہیں لیکن پھر بھی انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئی۔

چنڈک تا منڈی سڑک خستہ حال

تانترے نے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہےکہ وہ اس سڑک پر کم از کم تارکول بچھا کر عوام کے لیے راحت کا کام کریں ۔

بی جے پی کے سینیئر کارکن حاجی محمد اشرف نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے منڈی، لورن، ساوجیاں، بائیلہ وغیرہ کی عوام تو پریشان ہے ہی اس کے علاوہ جن بے روزگار نوجوانوں نے روزی روٹی کمانے کی غرض سے بینک سے قرض لیکر گاڑیاں لی تھیں وہ اس خستہ حال سڑک پر سال بھر بھی نہیں ٹک پائی۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ وہ سڑک کی خستہ حالی اور عوام کی پریشانی کو گورنر انتظامیہ تک پہنچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.