ETV Bharat / state

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی - loc poonch rajouri

سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کے متعدد سیکٹرز (لائن آف کنٹرول) پر پاکستان افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : May 22, 2020, 10:13 AM IST

پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے زور دار گولہ باری کی۔

گولہ باری کے دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

فوجی ترجمان جموں نے کہا کہ ''پاکستانی افواج نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔ تاہم فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔''

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ '

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستانی افواج نے راجوری کے نو شہرہ سیکٹر میں بھی گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھر پور جواب دیا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ '

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.