ETV Bharat / state

پونچھ اور کٹھوعہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ - معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور کٹھوعہ میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی اے کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع کٹھوعہ کے ہیرانگر علاقے میں واقع منیاری پوسٹ کے شاہ پور اور کرنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہو گیا۔
ادھر ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کرنی سیکٹر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی، تاہم کسی مالی یا جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایجنسی کے مطابق پاکستانی فوج نے قریباً 7 بجکر 45 منٹ پر فائرنگ شروع کر دی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی جوانوں کی پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ دونوں پاکستانی فائرنگ میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 12 سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے۔
ادھر گزشتہ روز پاکستانی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی جوانوں کی جانب سے مار ٹر شلنگ کی گئی، جس میں ایک بچہ اور خاتون ہلاک ہو گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.