ETV Bharat / state

Camp for Disabled Persons in Poonch: 'جسمانی طور مخصوص افراد کو کیمپ میں بلا کر جانوروں جیسا سلوک کیا گیا' - جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے ایک کیمپ

بائز ہائر سیکنڈری سکول، منڈی میں جسمانی طور مخصوص افراد کے لیے منعقد کیے گئے کیمپ میں سہولیات کی عدم دستیابی Lack of Facilities during Camp for Specially Abled persons پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

Camp for Disabled Persons in Poonch
Camp for Disabled Persons in Poonch
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 8:41 PM IST

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے بائز ہائیر سیکنڈری اسکول، منڈی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جسمانی طور مخصوص افراد کے لئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Camp for Specially Abled persons in Mandi Poonch جسمانی طور مخصوص بچوں اور بزرگوں کے اعضاء وغیرہ کی پیمائش کرکے انہیں مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کی غرض سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم کیمپ میں آئے افراد نے کیمپ میں سہولیات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسمانی طور ناخیز افراد کا سہولیات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار

منتظمین کے مطابق کورونا وبا کے سبب دو برس تک علاقے میں اس طرح کا کیمپ منعقد نہیں کیا گیا جس کے سبب معذور افراد تک مختلف اسکیموں کا فائدہ نہ پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس میں جسمانی طور ناخیز افراد کا انداج کرکے مصنوعی اعضاء سمیت ٹرائیسکل، آلات سماعت وغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ Camp for Disabled Persons in Poonchوہیں اس کیمپ میں آئے معذور افراد نے دعویٰ کیا کہ کیمپ میں جگہ کی تنگی، بنیادی سہولیات کی محرومی کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کیمپ کے حوالے سے لوگوں نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوے دعویٰ کیا: ’’کیمپ میں آئے جسمانی طور ناخیز افراد کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔‘‘ Lack of Facilities during Camp Irks Specially Abled personsای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں، سماجی کارکنان نے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیمپ کے انعقاد اور اس میں چیف ایجوکیشن آفیسر، پونچھ کی غیر حاضری پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: Disabled Man Appeals for Assistance: 'کسی بھی سرکاری اسکیم کے تحت میری مدد کی جائے'

ایک مقامی سماجی کارکن محمد فرید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا : ’’اس طرح کے کیمپس اور پروگرامز پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں تاہم کیمپ کے دوران معذور افراد کی سہولیات کے لیے بیٹھنے تک کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے پانچ سو کے قریب جسمانی طور ناخیز افراد اور ان کے اعزہ و اقارب نے شرکت کی جس کے سبب دن بھر جاری رہنے والے کیمپ میں لوگوں کو گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.