ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں بارڈر سکیورٹی فورسز کی 183 بٹالین کی جانب سے مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کی گیارویں جماعت کے طلباء کی چار ٹمیں بنائی گئیں۔ جن سے مختلف قسم کے عام فہم سوالات جیسے سیاسیات، جغرافیائی معلاومات، حساب اور کھیل وغیرہ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
اس کویز مقابلہ میں بچوں نے بڑی مہارت سے جواب دیے۔ اول، دوم اور سوم آنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس دوران بارڈر سیکورٹی فورسز کے انچارج کمانڈ آفسیر کے علاوہ دیگر بارڈر سکیورٹی فورسز کے افسران اور اسکول کا عملہ بھی موجود رہا۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر لفٹیننٹ گورنر سے سابق وزیر عبدالمجید وانی کی ملاقات
اس موقع پر بی ایس ایف کے ایک کمانڈ نے بچوں کو تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے انہیں اپنی دلچسبی والے فیلڈ میں محنت کرنے کی تلقین کی۔
وہیں بچوں نے بی ایس ایف کی جانب سے کویز مقابلہ منعقد کرانے پر شکریہ ادا کیا۔