پونچھ منڈی لورن روڈ درنگلی نالہ پر بنے پل کا ایک حصہ 2014 میں سیلاب کی وجہ سے منہدم ہوگیاتھا۔ اسے 2019 میں مکمل ہونا تھا۔ انتظامیہ کی بے توجہی کی وجہ سے یہ کام اپنے وقت مقررہ پر مکمل نہیں ہوپایا ہے-
اس وقت ہنگامی طور آرمی کی جانب سے پل پر لوہے کے اینگل لگا کر گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنایا گیا تھا - جو آج تک عارضی طور بناہواہے- جس پر پونچھ سے منڈی لورن ساوجیاں سرنکوٹ چنڈک گلی پنڈی گونتریاں جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے -
یہاں تک کہ سیکورٹی انتظامیہ اور حکومتی کارندوں کے سینکڑوں کارکنان گزرتے ہیں اور دیکھتے بھی ہیں لیکن پھر بھی ان کی خاموشی افسوس ناک ہے- اس حوالے سے ننگالی صاحب سائیں بابا بلاک کے چیرمین چوہدری نزیر حسین نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ میں کروڑوں کے حساب سے پیسہ آتا ہے لیکن آج تک اس پل کی مرمت نہیں ہوپائی ہے۔
جموں وکشمیر میں گورنر راج سے لوگوں کو امید تھی کہ کچھ بہتر ہوگا لیکن سرکار کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ کئی اہم پروجیکٹ ہیں جن کام شروع پونا تھا اس طرف پونچھ ایڈمنسٹریشن توجہ نہیں دے رہی ہے۔