جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں قومی یوم رائے دہندگان کی نسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کے علاوہ دیگران نے اس دن کے حوالے سے تشفی بخش معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہاکہ' بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ اس میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنی پسند کے رہنما کا انتخاب کرتے ہیں۔اس لئے ہر ایک نوجوان کو چاہیے کہ وہ جب بھی ووٹ دینے کے لائق ہو تب اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اس میں مذہب مسلک قوم رنگ اور ذات پات کا کوئی بھید نہیں ہے۔ ہر بالغ شخص اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتاہے اور آئندہ ماہ حکومت ہند اس کے لئے ایک خصوصی ایپ بھی لانچ کرنے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: نیشنل ووٹرز ڈے: لیفٹیننٹ گورنر نے نرواچن بھون کا افتتاح کیا
تحصیلدار منڈی نے اس حوالے سے مزید کہاکہ' یہ دن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن بھارت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا وجود میں آیاتھا۔اسی مناسبت سے ہر برس 25 جنوری کو قومی یوم رائے دہندگان کا اہتمام کیاجاتاہے۔