منڈی:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں باردڑ سیکورٹی فورس کی 32 بٹالین کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران بارڈر سیکیورٹی فورس کے پچاس سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔اس موقع پر سب ضلع ہسپتال منڈی او رضلع ہسپتال پونچھ کی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے عطیہ کردہ خون حاصل کیا۔
اس حوالے سے انچارج بلاک میڈیکل آفیسر منڈى ڈاکٹر ریاض جان نے بارڈر سکیورٹی فورس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بی ایس ایف 32 بٹالین کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے آج 30 یونٹ خون کا عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس خون کو بلڈ بنک پونچھ میں رکھا جائے گا۔ جہاں سے جب بھی کسی متاثرہ افراد کو خون کی ضرورت پڑے گی تو اسے بروقت خون مہیا کرکے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر بلڈ بنک میں خون کی کمی رہتی ہے جب بھی کوئی آپریشن کیا جاتا ہے یا پھر کسی بھی حادثہ کے دوران کوئی زخمی ہوجاتا ہے تو اس وقت خون کی اشد ضرورت پڑتی ہے تو بلڈ بنک میں خون کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جس کو دیکھتے ہوئے اس خون کو بلڈ بنک پونچھ میں جمع رکھا جائے گا تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت خون مل سکے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ بھی خون کا عطیہ دیا کریں۔
مزید پڑھیں:Blood Donation Camp in Ganderbal گاندربل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
کیونکہ انسانی جسم کے اندر ہر 120 دن کے بعد نیا خون بنتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو بھی چاہئے کہ بلا جھجک رضا کارانہ طور اپنے خون کا عطیہ پیش کرکے لوگوں کی جانیں بچانے میں اہم رول ادا کریں۔