پونچھ: پونچھ بریگیڈ کی جانب سے 22 نومبر کو منائے جانے والے 75 ویں پونچھ لنک اپ ڈے کے سلسلے میں گذشتہ پیر یعنی 14 نومبر کو خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ پونچھ بریگیڈ کی ہدایت کے تحت 425 فیلڈ ایمبولینس ہپستال، راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال میں منعقدہ ایک روزہ کیمپ میں 45 جوانوں نے خون کا عطیہ کیا۔ جس کی صدارت کمانڈنگ آفیسر نے کی۔ Blood Donation Camp in Poonch
اس موقع پر پونچھ بریگیڈ کمانڈر راجیش بشت نے جوانوں کو عوامی زندگی بچانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کے خون کا عطیہ معصوم ضرورت مندوں کی جان بچا سکتا ہے۔ وہیں سی ایم او پونچھ نے کہاکہ ہر صحت مند شہری کو خون کا عطیہ دینا چاہیے خون کا عطیہ دینے سے کسی قسم کی جسمانی کمزوری نہیں آتی آخر میں خون عطیہ کرنے والوں کو آرمی افسران نے سرٹیفکیٹ دے کر نوازا۔
مزید پڑھیں: