ETV Bharat / state

Poonch Blood Donation Camp: سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد - پونچھ عطیہ خون کیمپ

سرحدی ضلع پونچھ میں منعقد کیے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حفاظی اہلکاروں کے علاوہ مقامی رضاکاروں نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا۔

aa
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 7:51 PM IST

سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے ’’ایوشمان بھو‘‘ مہم کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں حفاظتی اہلکاروں کے علاوہ منڈی تحصیل کی مختلف تنظیموں اور انجمنوں سے وابستہ رضاکاروں نے بھی خون کا عطیہ پیش کیا۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے خون کا عطیہ پیش کرنے والے اہلکاروں، مقامی باشندوں کی ستائش کی۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالہ سے بلاک میڈیکل آفیسر، منڈی، ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے کہا کہ کیمپ منعقد کرنے کا مقصد لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے حوالہ سے آگاہ کرنا ہے تاکہ جوان بلڈ ڈدونیشن کیمپس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قیمتی انسانی جانوں کو زیاں ہونے سے بچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: Blood Donation Camp in Poonch پونچھ میں آرمی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کے دوران زخمی لوگوں کے علاوہ جراحی یا مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی اشد ضرورت پڑتی ہے اور خون کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے اسپتالوں، طبی مراکز کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے کے حوالہ سے لوگوں میں غلط فہمیاں عام کی جاتی ہے کہ اس سے بدن میں کمزوری آتی ہے جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے عوام سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر عطیہ کرنے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی انسان کے جسم میں خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور تین سے چار ماہ کے بعد ایک انسان دوبارہ خون کا عطیہ پیش کر سکتا ہے جس ایمرجنسی کے دوران کسی انسان کی جان بچانے میں کام آ سکتا ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ جمع کیا گیا خون بلڈ بینک پونچھ میں جمع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.