طلبا میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ و متعدد وکلاء نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران انسانی حقوق سے متعلق طلباء کو مفصل معلومات فراہم کی گئی۔ جس میں 200 سے زائد طلباء نے شرکت کی ۔
وہیں چائلڈ لائن پونچھ کے اراکین و ذمہ داران بھی اس پروگرام میں موجود رہے۔اس دوران کوآرڈینیٹر سبزار احمد طلباء کو ان کے حقوق سے متعلق جانکاری دی۔ تمام طلباء نے پروگرام منعقد کرانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔