منڈی: ضلع پونچھ کے منڈی میں واقع قریشی اسٹینڈرڈ انگلش میڈیم اسکول میں سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ریٹائرڈ زونل ایجوکیشن آفیسر اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر میر محمد میر نے کی۔
اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے کے علاوہ روہیت میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین علی محمد میر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد شفیع کے علاوہ طلبا کے والدین نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ان بچوں کی انعامات کے زریعہ حوصلہ افزائی کرناتھی۔ Award Ceremony At Qureshi STD Eng Medium School
تقریب میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔جنہوں نے گزشتہ ششماہی امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسی دوران اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔ جس میں تقاریر گانے ترانے ڈرامے اور قوالیاں پیش کی گئیں۔ Award Ceremony At Qureshi Standard English Medium School Mandi
مہمانوں اور والدین نے بہترین پروگرام پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سرہانہ کی ۔ مقررین نے بچوں کے پروگرام پر خوشی ظاہر کی۔
پرنسپل اسکول اور ناظم پروگرام نے تمام مہمانوں اور بچوں کے والدین کا شکریہ اداکیا۔اور آئندہ ادارہ کے تئیں نیک خواہشات اور مشورہ و معاونت کی مانگ کی۔ پروگرام کے آخر میں والدین کی موجودگی میں مہمانوں کے ہاتھوں بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ جبکہ ایک استاد کو بہترین استاد کے انعام سے بھی نوازاگیا۔ Award Ceremony At Qureshi STD Eng Medium School
یہ بھی پڑھیں : Stray Dogs Bites 18 People پونچھ میں آوارہ کتوں نے اٹھارہ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا