ETV Bharat / state

ASI BSF Dies of Heart Attack : بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 2:12 PM IST

بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک  اے ایس آئی رینک آفیسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت بی ایل جونکو کے طور پر ہوئی ہے۔ ASI BSF Cardiac Arrest in Mendhar Poonch

ا
ا

پونچھ (جموں و کشمیر) : بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی پیر کی صبح سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت بی ایل جونکو کے طور پر ہوئی ہے۔ آفیشلز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی رینک کے ایک آفسر نے اُس وقت طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جب وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے لیے تیار ہو رہا تھا۔

آفیشلز کا کہنا ہے کہ آفیسر فوراً ہی گر پڑا اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔ بی ایس ایف کے دیگر اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ، مینڈھر، پہنچایا جہاں تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود افسر بی ایس ایف آفیسر جانبر ہو سکا۔ بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) مینڈھر نے بھی آفیسر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مینڈھر کے ایک طبی مرکز میں آفیسر کی موت واقع ہو ئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

ادھر، اس ضمن میں پولیس نے آفیسر کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر میں تعینات فوج اور نیم فوجی دوستوں میں حرکت قلب بند ہونے اور خودکشی اور برادرکشی کے واقعات تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران خودکشی سمیت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہلاکتوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Cop Dies Of Cardiac Arrest دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.