پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ میں پاک بھارت لائن آف کنٹرول سے متصل ناگلی صاحب بلاک میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مفت طبی کیمپ بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن تنظیم کے تعاون سے پونچھ بریگیڈ کے تحت فوج کی گنرز بٹالین کی جانب سے کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں کے لوگوں نے اس کیمپ میں حصہ لیا۔ ہڈیوں، آنکھوں، کانوں اور دیگر امراض کے ماہرین خاص طور پر موجود تھے، جنہوں نے مقامی شہریوں کا چیک اپ کیا۔ Free Medical Camp Near LOC
اس میڈیکل کیمپ میں لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب فائرنگ سے متاثرہ بلاک کے درجنوں گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں فری میڈیکل کیمپ کا فائدہ اٹھایا اور ادویات حاصل کیں۔ اس میڈیکل کیمپ میں آرمی کی گنرز بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر خصوصی طور پر پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے لوگوں کے مسائل سنے۔ واضح رہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں بھابین گاؤں کے تقریباً پانچ سو لوگوں کا علاج کیا گیا اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔لوگوں کی مدد کے لیے ایسا کام کر رہی ہے۔ Gunners Battalion organized a free medical camp
یہ بھی پڑھیں: CRPF organized Medical Camp: سوپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اس فری میڈیکل کیمپ میں بھابین گاؤں کے تقریباً پانچ سو لوگوں کا علاج کیا گیا اور ادویات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر گاؤں کے پنچو اور سرپنچ نے فوج کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فوج مستقبل میں بھی لائن آف کنٹرول کے قریب لوگوں کی مدد کے لیے ایسے کام کرتی رہے گی۔ Free Medical Camp In Poonch