تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک جے سی اوکے ہلاک اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جے سی او ڈیڑھ بجے کے قریب فائرنگ میں زخمی ہوا تھا اور انہیں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار اور 4 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔