ETV Bharat / state

Army Jawan died In Poonch پونچھ میں ایل او سی پر حادثاتی طور گولی لگنے سے فوجی جوان فوت - پونچھ میں ایل او سی پر حادثہ

ایل او سی پر تعینات ایک فوجی کی اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت ہوگئی ہے۔ متوفی فوجی کی شناخت لانس نائیک جسبیر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 12:32 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوجی کی اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر میں ایل او سی پر تعینات ایک فوجی جوان کی اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ جوان کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفی فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک جسبیر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل پونچھ میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں پانچ فوجی جوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ وہیں پونچھ حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی، سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی ، این ایس جی اور سراغ رساں ایجنسیاں کر رہی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے ابتدائی رپورٹ کہا کہ مقامی سپورٹ کے بغیر عسکریت پسند اس طرح کا حملہ نہیں کرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری ہے اور ابھی تک دو سے افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک درجن افراد کو باضابط طورپر گرفتار کیا جا چکا ہے۔وہیں اس معاملے مزید تفتیش جاری ہے۔

یی بھی پڑھیں: BJP On Farooq Abdullah Remarks پونچھ حملے پر فاروق عبداللہ کا تبصرہ ناقابل قبول: بی جے پی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.