مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقے میں فوج نے ایک مارٹل شیل کو (بلاسٹ کر کے) ناکارہ بنا دیا جو گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم اُس وقت بلاسٹ نہیں ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منکوٹ سیکٹر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو لائن آف کنٹرول پر زور دار گولہ باری ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے کئی شیل رہائشی علاقوں میں بھی داغے گئے۔ جن میں ایک شیل، جو کہ رہا ئشی علاقے میں داغا گیا تھا، بلاسٹ نہیں ہوا۔
مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع فوج کو دی جس کے بعد فوج کی ایک ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر شیل کو بلا سٹ کیا۔
مقامی لوگو ں نے فوج کی بروقت کارروائی کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج نے موقعے پر پہنچ کر شیل کو بلاسٹ کیا، اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔‘‘