ETV Bharat / state

سرنکوٹ کے دیہی اور جنگلی علاقوں میں سرچ آپریشن مسلسل جاری

Anti militant operation In Poonch ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جنگلی علاقوں میں قدرتی طور پر بنی گھپاوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔اس دوران سکیورٹی فورسز جدید ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیں رہے ہے تاکہ جنگلوں میں موجود ملیٹینٹوں کو مار گرایا جاسکے۔

Anti militant operation Continues in Surankote poonch
سرنکوٹ کے دیہی اور جنگلی علاقوں میں سرچ آپریشن مسلسل جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 10:33 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے تحصیل سرنکوٹ کے دیہی اور جنگلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن مسلسل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بفلیاز میں عسکریت پسندوں حملے کے بعد تحصیل سرنکوٹ کے کئی دیہی اور جنگلی علاقوں میں پیر کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جنگلی علاقوں میں قدرتی طور پر بنی گھپاوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیا جارہا ہے تاکہ جنگلوں میں موجود ملیٹینٹوں کو مار گرایا جاسکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بفلیاز عسکریت پسندانہ حملے کے بعد پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن مسلسل جاری ہے۔ان کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

راجوری پونچھ اضلاع میں فوج کو 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم

بتادیں کہ بفلیاز علاقہ میں عسکریت پسندوں نے 21 دسمبر 2023 کو فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں فوج کے چار جوان ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔ عسکریت پسندوں حملے کے بعد نزدیکی جنگل میں فرار ہوئے تھے۔ تب سے سکیورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.