ضلع پونچھ کے منڈی کے اڑائی میں گزشتہ ایف سی چودہ کے کاموں میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گيا ہے۔ مقامی نوجوان اخلاق احمد پرے نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو 19 لاکھ روپے کا کام ہون تھا، اس میں سے کچھ بھی کام نہیں ہوئے ہیں۔ یہاں مڈل اسکول میں حفاظتی دیوار لگانی تھی لیکن ابھی تک وہ بھی نہیں بن پائی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق گاؤں کے دیگر وارڈوں میں کام نہیں ہوئے ہیں جبکہ ان کی رقم واگزار کی جا چکی ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر ان کاموں کی مکمل تحقیقات کرائیں۔
اس حوالے سے سماجی کارکن اور پی ڈی پی زونل سیکرٹری شکیل احمد پرے نے ان کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اپنے من سے بنائی گئی کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 19 لاکھ روپے کی جو ایف سی چودہ کی رقم تھی، وہ زیادہ تر پانی کے ذرائع پر لگائی گئی ہے، جس کے لئے پانی کے ٹینک بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: سڑک کی مرمت کے لیے ناقص میٹریل استعمال
انہوں نے مذید کہا کہ ڈرین اور زمین بھی ہموار کروائی گئی ہے۔ یہاں لاکھوں کی بات تو الگ آج بیس روپے بھی غیر قانونی نہیں نکل سکتے ہیں۔ باقی رہا اسکول کی چاردیواری کا معاملہ وہ بھی موقع پر اسکول کے پیچھے کی جانب لگائی گئی ہے، جو اس وقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کام بیک ٹو ویلج کے دوران یہاں تعینات افسران اور عملہ نے دیکھ کر نوٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم اے وائی اور ایس بی ایم کا کام بھی تسلی بخش ہوا ہے۔