کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ضلع میں کووڈ 19 کے پیش نظر کچھ دنوں سے لاک ڈاون کیا گیا اور ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے قریبی مسجد میں نماز کو روک دیا گیا تھا۔ آج عید گاہ بند رہی۔ آج عید کے موقع پر قریبی مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی اور کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خاص دعا کی گئی۔
لاک ڈاؤن کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کے موقع پر ضلع پونچھ میں بھیڑ کو نہیں دیکھا گیا۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں نے گھروں میں عید کی نماز ادا کی۔
پولیس کو عید گاہ اور مسجدو کے باہر تعینات کیا گیا تھا اور انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس لاک ڈاؤن کے قواعد کی پیروی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی۔
اس بار پونچھ عیدگاہ بند تھی جہاں ہزاروں افراد عید کی نماز پڑھنے پہنچے تھے۔
پولیس نے ہجوم اکھٹا ہونے نہیں دیا۔ انتظامیہ نے عید کے پیش نظر کچھ راحت بھی دی تاکہ لوگ پریشانی کا شکار نہ ہوں اور عید کا تہوار خوشی خوشی منایا جاسکے۔