مرکز کے زیر انتظام جمو و کشمیر کے ضلع پونچھ میں مینڈھر ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ معلومات کے مطابق 16 سالہ لڑکا ساحر احمد ولد عبدالقیوم مینڈھر کے آدی گاؤں کا رہائشی تھا۔
دراصل غرقآب ساحر اتوار کے روز اپنے بھائی کے ساتھ مینڈھر ندی میں نہانے کے لیے گیا تھا، وہ نہاتے نہاتے ندی کی گہرائی اندازہ نہ لگا سکا اور کافی زیادہ گہرائی میں جا پہنچا جس کی وجہ سے وہ خود کو سنبھال نہ سکا اور ڈوب گیا۔
اسے ڈوبتا ہوا دیکھ کر اس کا چھوٹا بھائی ندی سے باہر آکر مدد کے لیے شور مچایا جسے سن کر مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو ندی سے باہر نکال کر سب ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: بچے کی لاش کو قبر سے کیوں نکالا گیا؟
وہیں پولیس نے معاملہ درج کرکے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا۔