ETV Bharat / state

منشیات کی وجہ سے نوجوان کے ہلاک ہونے کا خدشہ

نوجوان کے ہلاک ہونے کے حوالے سے مرحوم کے دادا نظیر احمد نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو نشہ آور کوئی چیز کھلاکر قتل کیا گیا ہے۔

نوجوان کے ہلاک ہونے کا شک
نوجوان کے ہلاک ہونے کا شک
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 10:38 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈنہ لورن میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں مسجد میں پائی گئی۔ جس کی شناخت شہراز احمد تانترے ولد محمد یوسف تانترے ساکنہ کھڑپہ لورن کے طور پر کی گئی۔

نوجوان کے ہلاک ہونے کا شک

اس حوالے سے مرحوم کے دادا نظیر احمد نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کو نشہ آور کوئی چیز کھلاکر قتل کیا گیا ہے۔ کیونکہ سماج کا ہر فرد جانتا ہے کہ یہ نوجوان نہائیت ہی شریف النفس تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کو یہاں کے کچھ منشیات کی لت میں ملوث نوجوانوں نے موقع کا فائیدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے بہانے لے گئے اور وہاں اس کو نشہ ہی دیا گیا ہے۔ باقی اس کی موت کی اور کوئی وجہ تو معلوم نہیں ہوتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں بنتی ہے آپکی پینسل؟

مقامی باشندہ سلام الدین نے بتایا کہ 'لورن میں دو سال قبل ایک نوجوان کی موت منشتات کی وجہ سے وقع ہوئی تھی۔ لیکن آج پھر وہی دن دیکھنے کو ملا اس پر انتظامیہ کو کڑے اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئیندہ ایسے حادثات رونما نہ ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.