ETV Bharat / state

Narcotics Recovered in Poonch LoC: پونچھ کے ایل او سی کے قریب 44 کلوگرام منشیات برآمد

سکیورٹی فورسز نے ضلع پونچھ کے ایل او سی کے قریب تلاشی مہم کے دوران 44 کلو گرام منشیات برآمد کی ہے۔ فوج کو علاقہ میں مشکوک ںقل وحرکت کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوج پولیس نے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ Narcotics Recovered in Poonch LoC

author img

By

Published : May 28, 2022, 11:05 PM IST

44-kg-narcotics-recovered-near-loc in poonch
پونچھ کے ایل او سی کے قریب 44 کلوگرام منشیات برآمد

جموں: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کی حد متارکہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جارہی تلاشی مہم کے دوران 44کلو گرام وزنی منشیات برآمد کر لی گئی۔سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ خطہ میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے ایک تلاشی مہم چلائی جارہی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تلاشی مہم میں جموں وکشمیر پولیس کےساتھ ساتھ فوج کی خصوصی ٹیم شرکت کررہی تھی تاہم اس مہم کے دوران پونچھ سیکٹر کی حد متارکہ کے نزدیک سے جھاڑیوں میں رکھی گئی منشیات کو برآمد کر لیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے جموں صوبہ کی حد متارکہ اور بین الا قوامی سرحدی کے ذریعہ منشیات کی سمگلنگ کی کوششوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشی مہم کو مسلسل جاری رکھا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.