پونچھ: جموں و کشیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقے میں ایک 27 سالہ نوجوان ٹپر سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ Man Falls From Tipper, dies
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے علاقے منکوٹ میں ٹپر الٹی سمت میں جا رہا تھا کہ 27 سالہ احسن الحق ولد مولوی گلزار ساکن قصبا لاری ٹپر سے نیچے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی، بعد ازاں نعش کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی تمام تر سرکاری کارروائی پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ man falls in Mankote area of Mendhàr
یہ بھی پڑھیں ؛ Road Accident in Samba: سانبہ میں دلدوز سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک