ضلع پونچھ کے کاوئیاں علاقے میں ایک ٹپر گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
آفیشل ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ایک ٹپر گاڑی (زیر رجسٹریشن نمبر JK02B-2529) پونچھ سے مینڈھر کی طرف جا رہی تھی کہ کاوئیاں علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں چجلہ کا رہنے والا 17سالہ ڈرائیور محبت علی ولد اعظم کی موقع پر ہی فوت ہو گیا جبکہ 25سالہ انصار احمد ولد فاروق احمد شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور ضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: لولاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ ہلاک
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔