ETV Bharat / state

Corps commander visits LoC : جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ایل او سی کا دورہ کیا - فوج کے سولہ کارپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل

سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران فوجی کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ Lieutenant General Manjinder Singh in poonch

Etv Bharat جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ایل او سی کا دورہ کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 8:19 PM IST

جموں: فوج کے سولہ کارپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔ سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران فوجی کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ Corps commander visits LoC

انہوں نے بتایا کہ فوج کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نے پونچھ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے ۔اس موقع پر فوجی کمانڈر کو بتایا گیا کہ ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے۔’فوجی کمانڈر کوموجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی گئی‘۔

( یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں : Suspicious Object Found: بی ایس ایف جوانوں نے اڑنے والی مشتبہ شئے پر فائرنگ کردی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.