ETV Bharat / state

Jharsuguda By Election اڈیشہ میں جھارسوگوڈا ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : May 10, 2023, 12:19 PM IST

جھارسوگوڈا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر صحت نبا داس کے قتل کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب کرانا پڑا ہے۔ By Election in Odisha

جھارسوگوڈا ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

بھونیشور: اڈیشہ میں جھارسگوڈا اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے 253 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ صبح 9 بجے تک تقریباً 9.75 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ضمنی انتخاب میں تقریباً 221719 ووٹرز اپنے امیدوار کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس ضمنی انتخاب میں حالانکہ 9 امیدوار میدان میں ہیں، لیکن یہ بنیادی طور پر حکمران بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے امیدواروں کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا۔ سابق وزیر صحت نبا داس کے قتل کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب کرانا پڑا ہے۔ ان کی بیٹی دیپالی داس حکمراں بی جے ڈی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔

بی جے پی نے تنکدھر ترپاٹھی اور کانگریس نے سابق ایم ایل اے بیرن پانڈے کے بیٹے ترون پانڈے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام 253 بوتھس کی ویب کاسٹ کی گئی ہے۔ 106 حساس بوتھس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جہاں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے مائیکرو آبزرور اور مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ تقریباً 40 ماڈل بوتھ بنائے گئے ہیں اورشہری علاقوں میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ خواتین پولنگ آفیسرز کی جانب سے 26 پنک بوتھ آپریٹ کئے جارہے ہیں۔ پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہزار سے زائد انتخابی اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی سات کمپنیوں سمیت مناسب سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Jalandhar Lok Sabha Bypoll جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع، اُنیس امیدوار میدان میں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.