ETV Bharat / state

اوڈیشہ کی ٹیم ناسا چیلنج 2021 کے لیے منتخب - ناسا ہیومن ایکسپلوریشن روور چیلنج

نوونمیش پرسار فاؤنڈیشن کے بانی انل پردھان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ بھارت سے کسی اسکول کی ٹیم کو اس چیلنج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اوڈیشہ کی ٹیم ناسا چیلنج 2021 کے لیے منتخب

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 10:17 AM IST

نوونمیش پراسر اسٹوڈنٹ اسٹرونامی ٹیم (ناپسٹ) کو ناسا ہیومن ایکسپلوریشن روور چیلنج 2021 میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس ٹیم میں اوڈیشہ کے 10 اسکولی طلباء شامل ہیں اور یہ چیلنج اپریل 2021 میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھوبنیشور میں مقیم نوونمیش پرسار فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ناپٹ خلائی شائقین کی ایک ٹیم ہے جو خلائی نظام، روورز، راکٹ، سیارہ اور فلکیات کے ڈیزائن سے لے کر مختلف بین الاقوامی پروگرامز میں حصہ لینے کے منصوبوں میں مصروف ہے۔

نوونمیش پرسار فاؤنڈیشن کے بانی انل پردھان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ بھارت سے کسی اسکول کی ٹیم کو اس چیلنج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انل پردھان نے کہا کہ ' یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ ناسا ہیومن ایکسپلوریشن روور چیلنج میں حصہ لینے کے لیے بھارت کی طرف سے کسی اسکول کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہم نے کووڈ کے دوران ایک ٹیم تشکیل دی اور اوڈیشہ کے 10 طلباء کو اس ٹیم کا حصہ بنایا ہیں۔ ہم نے انہیں تربیت فراہم کی اور بعد میں ناسا کے اس چیلنج کے لیے درخواست دی۔'

پردھان نے کہا کہ اس ٹیم میں اسکول کے طلباء کے علاوہ آئی ٹی آئی کے طلباء بھی شامل ہیں۔ وہ ایک روور بنا رہے ہیں جو مریخ کی سطح پر جاسکتا ہے اور یہ انسانی طاقت سے چلنے والا روور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ' ہمیں ناسا کی طرف سے دعوت نامہ ملا ہے اور یہ تقریب اپریل 2021 میں ہوگی۔ ہم ایک روور تیار کررہے ہیں اور اسے ناسا بھیجیں گے۔ ہم وہاں جاکر دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ ہم فنڈز بھی اکٹھا کررہے ہیں۔'

نویں جماعت کی طالبہ تنوی مالک جو ٹیم کا حصہ ہیں نے کہا: "میں ناپسٹ کے بارے میں جانتی تھی۔ ہم ناسا ہیومن ایکسپلوریشن روور چیلنج 2021 کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ہم اوڈیشہ سے منتخب ہونے والی اور اور بھارت سے پہلی ہائی اسکول کی طالبہ ٹیم ہیں ۔ ہم اپریل 2021 میں الاباما جارہے ہیں اور اس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔'

تکنیکی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹیم کے ایک اور رکن انکن مونڈال نے کہا کہ ان کا روور مریخ اور چاند کے خطوں پر چلتے ہوئے دو افراد کا وزن سنبھال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم مریخ اور چاند کے لیے انسانی طاقت سے چلنے والے روور بنائیں گے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ روور دو افراد کا وزن سنبھال سکے۔ اس مقابلے میں 100 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.