ETV Bharat / state

سماجی کارکن پدم شری رادھا موہن کا انتقال - اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک

معروف ماہر ماحولیات پدم شری رادھا موہن کا جمعہ کے روز اوڈیشہ کے بھوبنیشور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا جس کے بعد وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ٹویٹ کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی کارکن پدم شری رادھا موہن کا انتقال

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 2:32 PM IST

بھوبنیشور: معمر سماجی کارکن، گاندھیائی نظریہ کے حامل اور معروف ماہر ماحولیات پدم شری رادھا موہن کا جمعہ کے روز اوڈیشہ کے بھوبنیشور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

کنبے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پروفیسر رادھاموہن کافی عرصے سے علیل تھے اور انہیں نمونیا کے علاج کے لئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران آج ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 78 سال تھی۔

وہ ایس سی ایس کالج پوری سے معاشیات کے پروفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انفارمیشن کمشنر کے طور پر تقرری سے قبل انہوں نے ریاست کے محکمہ ماحولیات میں خدمات انجام دیں۔

پروفیسر رادھاموہن اور ان کی صاحبزادی سابرمتی کو گذشتہ سال اوڈیشہ کے نیاگڑھ ضلع میں بنجر زمین پر درخت اور پودے لگاکر اسے سرسبز جنگل میں تبدیل کرنے کے لئے پدم شری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے پروفیسر رادھا موہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’گاندھیائی اور پدم شری ایوارڈ سے سرفراز پروفیسر رادھا موہن کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ پہنچا ‘‘۔

انہوں نے کہا 'ماہر معاشیات سے ماہر ماحولیات بنے پروفیسر رادھا موہن کا نامیاتی کھیتی باڑی میں منفرد تعاون تھا۔ سوگوار کنبے کے ارکان اور خیر خواہوں کے تئیں تعزیت۔''

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.