ETV Bharat / state

فوری طور پر جوابی کارروائی کرنے والی میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ - وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے کیو آر ایس ایم میزائل کا دوسری بار کامیاب تجربہ کیا ہے۔

Second successful missile test
فوری طورپر جوابی کارروائی کرنے والی میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:40 PM IST

میزائل کا تجربہ آج اوڈیشہ میں چاندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کیا گیا اور ا س نے تمام معیارات کو پورا کرتے ہوئے ہوا میں اپنے ہدف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا۔

تجربہ کے دوران پورے مشن پر راڈار اور دیگر آلات سے نگرانی رکھی گئی۔ اس ٹیسٹ میں ڈی آر ڈی او کے پنے میں واقع اے آر ڈی ای اور آر این ڈی اے لیباریٹریوں کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ میزائل کا پہلا تجربہ گزشتہ جمعہ کو کیا گیا تھا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیسٹ کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کو میزائل کے کامیابی تجربہ پر مبارکباد دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.