ETV Bharat / state

Four Arrested With Drugs اڈیشہ میں ایک کروڑ کی منشیات کے ساتھ چار افراد گرفتار - اڈیشہ کے پوری میں پولیس کی بڑی کارروائی

اڈیشہ کے پوری میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایک کروڑ روپے کی 900 گرام براؤن شوگر ضبط کی ہے۔ Four Arrested With Drugs In Puri

اڈیشہ میں ایک کروڑ کی منشیات کے ساتھ چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 5:00 PM IST

پوری: اڈیشہ کے پوری میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایک کروڑ روپے کی 900 گرام براؤن شوگر ضبط کی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیر کمار پانڈا نے منگل کو یہاں بتایا کہ چاروں ملزمان کو پیر کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے ان سے نو موبائل فون اور 11،000 روپے نقد بھی ضبط کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ باہر کے لوگ مقامی ڈیلروں کو ڈرگس سپلائی کرنے والے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر تھانہ بسیلیساہی کی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ چیز برآمد کر لی۔ اس سلسلے میں پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ اطلاع پر لاکھوں روپے کے منشیات ضبط

انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت مغربی بنگال کے رہائشی ازادو کے حسن علی اور عزیز الرحمان کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ کے کھردا ضلع کے تارابوئی کے رہنے والے علی اور جگت سنگھ پور ضلع کے مچھگاؤں کے رہنے والے بپلب ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.