ETV Bharat / state

President Murmu Odisha Visit: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا اوڈیشہ دورہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا آج اپنی آبائی ریاست اوڈیشہ کا دورہ ہے۔ وہ اوڈیشہ پہنچ چکی ہے۔ وہ اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ بدھ کو وہ کٹک کے چندی مندر میں پوجا کریں گی۔

صدرجمہوریہ مرمو کا اوڈیشہ دورہ
صدرجمہوریہ مرمو کا اوڈیشہ دورہ
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 11:51 AM IST

اڈیشہ: صدر دروپدی مرمو جنہوں نے صدر جمہوریہ کے عہدے پر ایک سال مکمل کر لیا ہے، منگل کو اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے تین روزہ دورے پر پہنچی ہیں۔ وہ بدھ کو کٹک جائیں گی اور 27 جولائی کو دہلی واپس آئیں گی۔ راج بھون میں وہ آدھے گھنٹے تک ان میڈیکل طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گی جو اٹوٹ بندھن 'ان بریک ایبل بانڈ فیملی سے مستفید ہورہے ہیں۔ 'ان بریک ایبل بانڈ فیملی' ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ غریب میڈیکل طلباء کی مالی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ غیر منافع بخش تنظیم فی الحال ریاست کے مختلف میڈیکل کالجوں کے 52 طلباء کی مدد کر رہی ہے۔ کٹک کے اپنے دورے کے دوران وہ بدھ کو چندی مندر میں پوجا کریں گی۔ اس کے بعد اتکل گورو مدھوسودن داس کی رہائش گاہ جائیں گی اور ان کی مورتی پر پھول چڑھائیں گی۔

عہدیدار نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جائے پیدائش اور نیتا جی میوزیم کا بھی دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ اڑیسہ ہائی کورٹ کے 75 سال مکمل ہونے پر کٹک میں منعقدہ پروگرام اور ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال کے سالانہ تقریب سے خطاب کریں گی۔ اسی دن وہ نیشنل لاء یونیورسٹی، اڈیشہ کے کانووکیشن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:Balasore Rape Case اڑیشہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو بیس سال قید کی سزا

دہلی واپس آنے سے پہلے صدر جمعرات کو راج بھون میں قبائلی گروپوں کے ارکان سے بات چیت کریں گی۔ عہدیدار نے کہا کہ وہ 2023 کے لیے پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کی تھیم 'مثبت تبدیلی کا سال' شروع کریں گی اور بھونیشور کے داسابتیا میں اس کے لائٹ ہاؤس کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔ بھونیشور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرتیک سنگھ نے کہا کہ صدر کے دورے کے لیے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ملک کا اعلیٰ ترین عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مرمو کا اوڈیشہ کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.