ETV Bharat / state

Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ کیلئے عرضی داخل - بالاسور ٹرین حادثے کی انکوائری کمیشن

اوڈیشہ ٹرین حادثہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بالاسور ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک ماہر پینل تشکیل دیا جائے۔ Balasore Train Accident in Supreme Court

اوڈیشہ ٹرین حادثے کی طے شدہ وقت کے اندر جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 5:25 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے جس میں اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک ماہر کمیشن کے ذریعہ طے شدہ وقت کے اندر جانچ کرانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست گزار وکیل وشال تیواری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ آئین ہند کے آرٹیکل 21 کے تحت شہریوں کے جینے اور آزادی کے حق کی خلاف ورزی کے پیش نظر اعلیٰ حکام کی جانب سے شدید لاپروائی کو ظاہر کرتا ہے۔ دو جون کو پیش آنے والے اس حادثے میں 288 افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے دائر درخواست میں ہندوستانی ریلوے کے نظام کے موجودہ خطرے اور حفاظتی پیرامیٹرز کا تجزیہ اور جائزہ لینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے منظم تبدیلیاں تجویز دینے کی ہدایت مانگی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Odisha Train Accident ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی

انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی آٹومیٹڈ ٹرین پروٹیکشن سسٹم (اے ٹی پی) 'کاوچ' کے نفاذ کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے کی ہدایت بھی مانگی ہے۔ ٹرین آپریشنز کی حفاظت کو بڑھانے کی طرف اس اہم قدم کا اعلان وزارت ریلوے نے 23 مارچ 2022 کو کیا تھا۔ تیواری نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے بار بار اس قسم کی بے قاعدگی اور لاپروائی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سخت عدالتی مداخلت کی ضرورت ہے۔ درخواست میں اوڈیشہ ٹرین حادثے کا ذکر کیا گیا ہے جس میں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں 288 سے زیادہ لوگ ہلاک اور 1000 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے اور عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ چند دہائیوں میں ہندوستان میں ہونے والے سب سے بڑے ریل حادثات میں سے ایک ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.