ETV Bharat / state

اوڈیشہ اسمبلی میں مسلسل دوسرے دن اپوزیشن کا احتجاج

اوڈیشہ اسمبلی میں منڈیوں میں وسیع پیمانے پر بدنظمی اور دھان کی خریداری میں بے ضابطگی کے تعلق سے بحث کرانے کے مطالبے پر حزب اختلاف نے مسلسل دوسرے دن بھی ہفتہ کے روز بھی زبردست احتجاج کیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی دوبارہ ملتوی کرنی پڑی۔

odisha assembly
اوڈیشہ اسمبلی میں مسلسل دوسرے دن بھی حزب اختلاف کا زبردست ہنگامہ
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 10:43 PM IST

ایوان میں تقریباً ساڑھے دس بجے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران تختیاں لے کر ایوان کے وسط میں آئے اور احتجاج شروع کردیا۔

احتجاج کرنے والے ممبران کےخواہش اور ایوان کی کارروائی چلانے میں بہتر محسوس نہ کرنے کی صورتحال کے پیش نظر اسپیکر ایس این پاترو نے ایوان کی کارروائی 11:30بجے تک ملتوی کردی۔

ایوان کی کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان ایک بار پھر ایوان کے وسط میں آئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ ایوان میں ہنگامہ کے درمیان میں ہی اسپیکر کی ہدایت پر ریاست کے فوڈ سپلائی اور امور صارفین کے وزیر رانیندر پرتاپ سوین نے دھان کی خریداری پر بیان دینا شروع کردیا۔

انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت اوڈیشہ کسانوں کے ذریعہ منڈیوں میں قانونی طور پر لائے جانے والے دھان کی خریداری کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ تک 55.3 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 45.61 لاکھ میٹرک ٹن خریداری ہوئی تھی۔

وہیں، اپوزیشن کے ارکان نے الزام لگایا کہ منڈیوں میں دھان کو اٹھائے نہ جانے کے سبب کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانہ سوین نے کہا کہ اس سال خریف کے دوران دھان کی خریداری ایک ریکارڈ قائم کرے گی اور یہ سال 2019۔20 کے دوران کی جانے والی خریداری سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

دوسری طرف اپوزیشن ممبران نے وزیر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کے مطالبے پر بضد رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.