بھونیشور: مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے اوڈیشہ کے بالاسور میں رات بھر جاری رسکیو کے کام کا جائزہ لیا۔ ویشنو نے کہا کہ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے معاملے کی جانچ کی ہے۔ جانچ کی رپورٹ کا انتظار ہے لیکن ہم نے واقعے کی وجہ اور اس کے ذمہ دار لوگوں کی نشاندہی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ المناک ٹرین حادثہ الیکٹرانک انٹرلاکنگ میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ فی الحال توجہ سروس کی بحالی پر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بالاسور میں دو مسافر ٹرینیں اور ایک مال گاڑی کے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس میں تقریباً 288 مسافروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ وزارت ریل کے مطابق ہولناک حادثے کی جگہ پر مرمت کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
-
#WATCH | The commissioner of railway safety has investigated the matter and let the investigation report come but we have identified the cause of the incident and the people responsible for it... It happened due to a change in electronic interlocking. Right now our focus is on… pic.twitter.com/UaOVXTeOKZ
— ANI (@ANI) June 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | The commissioner of railway safety has investigated the matter and let the investigation report come but we have identified the cause of the incident and the people responsible for it... It happened due to a change in electronic interlocking. Right now our focus is on… pic.twitter.com/UaOVXTeOKZ
— ANI (@ANI) June 4, 2023#WATCH | The commissioner of railway safety has investigated the matter and let the investigation report come but we have identified the cause of the incident and the people responsible for it... It happened due to a change in electronic interlocking. Right now our focus is on… pic.twitter.com/UaOVXTeOKZ
— ANI (@ANI) June 4, 2023
ریلوے کے وزیر نے کہا کہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چل گیا ہے۔ آج ٹریک پر سروس بحال ہونے کا امکان ہے۔ اشونی وشنو نے کہا کہ بدھ کی صبح تک سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کا ہدف ہے، تاکہ اس ٹریک پر ٹرینیں چل سکیں۔ پی ایم مودی نے ہفتہ کو جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ہم آج ٹریک کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف بدھ کی صبح تک بحالی کا کام مکمل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: Odisha Train Accident ٹرین حادثہ سے متعلق نوین پٹنائک نے مودی سے فون پر بات کی
وہیں ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر آدتیہ کمار چودھری نے بتایا کہ تباہ شدہ پٹریوں پر ٹریفک جلد ہی بحال کر دی جائے گی۔ دریں اثنا بالاسور سے متاثرہ مسافروں کو لے کر ایک خصوصی ٹرین چنئی ایم جی آر سنٹرل ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ ایک رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ بالاسور ٹرین حادثے میں کل 1175 زخمی مسافروں کو مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔