اڈیہ فلمی اداکار اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے رکن پارلیمان انوبھو موہنتی نے رواں برس جولائی میں دہلی کی ایک عدالت میں اپنی اہلیہ و اداکارہ ورشا پریادرشنی کے خلاف طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔
یہ معاملہ اتوار کے روز سامنے آیا ہے۔
خاص طور پر انوبھو اور ورشا کے درمیان ازدواجی اختلافات اس وقت سامنے آئے جب کٹک کی ایک مقامی عدالت نے ورشا کی جانب سے اپنے اداکار سے سیاستدان بننے والے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کی درخواست 7 ستمبر کو درج کیا تھا۔
انوبھو موہنتی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 'میں نے ورشا کو دل کی گہرائیوں سے پیار کیا ہے اور اس سے شادی کی۔ میں ورشا کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ میری شادی شدہ زندگی کافی عرصے سے خراب حالت میں ہے۔ میں نے اپنی طرف سے وضاحت، سمجھنے اور رشتے کوبچانے کی پوری کوشش کی ہے۔ بدقسمتی سے توقع کے مطابق چیزیں موزوں نہیں ہوپا رہی ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ لہذا ہمیں علحیدہ ہونے کے لیے یہ طریقہ ہی بہترین اور خوش آئند لگا۔ میں اور میرے اہل خانہ نے باہمی علیحدگی کے لیے پوری کوشش کی، اس لیے ہم ایک دوسرے کے معاشرتی امیج اور وقار کے بارے میں فکرمند تھے۔'
دونوں اداکار فروری 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اپنی درخواست میں انوبھو نے الزام لگایا ہے کہ' ان کی اہلیہ جنسی تعلقات اور قدرتی ازدواجی زندگی کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور ورشا کے ساتھ جسمانی قربت قائم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کے بعد وہ مایوس ہوگئے۔'
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ورشا نے 2016 سے کئی بار ان پر دیگر کئی اداکارہ کے ساتھ تعلقات رکھنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔
وہیں دوسری طرف ورشا نے اپنی درخواست میں انوبھو پر الزام لگایا کہ انوبھو شرابی ہیں اور اس نے ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ تعلقات رکھے ہیں۔