ETV Bharat / state

اڈیشہ کا باشندہ پاکستانی جیل سے واپسی کے بعد دوبارہ لاپتہ - ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے

اڈیشہ کا ایک شخص جاسوسی کے الزام میں پاکستان جیل سے 20 برس کی سزا کاٹنے کے بعد نومبر 2020 میں وطن واپس آیا تھا۔ تاہم، یہ شخص ہفتے کی رات سے لاپتہ ہوگیا ،جس سے علاقے میں الگ الگ کی قیاس آرائیاں جاری ہے۔

odisha man missing again after returning from pakistan jail for 20 years
اڈیشہ کا باشندہ پاکستانی جیل سے واپسی کے بعد دوبارہ لاپتہ
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:14 PM IST

اڈیشہ کا 50 سالہ برجو کولو پاکستان جیل میں 20 برس گزارنے کے بعد نومبر 2020 میں اڈیشہ کے کٹنگا واپس آیا تھا جہاں اسے جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم یہ شخص ہفتے کی رات سے دوبارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

اڈیشہ کا باشندہ پاکستانی جیل سے واپسی کے بعد دوبارہ لاپتہ

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ روز اس کی بہن نے کٹرا تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ اس کی بہن ٹیڈراس کولو نے بتایا کہ اس کا بھائی برجو کولو ہفتے کی رات سے لاپتہ ہے۔ پولیس اور اہل خانہ کے افراد نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا، لیکن ابھی تک اس کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

پاکستانی جیل سے وطن واپس آنے کے بعد سینئر سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ برجو کولو نومبر 2020 کو اپنے گاؤں پہنچا تھا جہاں اس کے ساتھیوں نے اس کا زبردست استقبال کیا تھا۔

odisha man missing again after returning from pakistan jail for 20 years
اڈیشہ کا 50 سالہ برجو کولو

وہ سرحد پار کرکے پاکستان چلا گیا تھا اور لاہور میں 20 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد میں رہا ہوکر اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں پہنچ گیا تھا۔ سینکڑوں گاؤں والوں نے برجو کا سدری زبان میں رقص اور گانوں کے ساتھ استقبال کیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور وہ بھارت کا جاسوس ہونے کے شبہ میں پاکستان کی جیل میں قید تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم اس سے قبل اسے اپنے گاؤں لانے کے لیے پنجاب کے امرتسر کا دورہ کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.