اڈیشہ کی حکومت نے دارالحکومت بھونیشور میں 14 دنوں کے اندر کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کے علاج کے لئے تیسرا کویڈ۔19 اسپیشل ہسپتال کی تعمیر کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نوین پٹانیک نے بھونیشور میں بنے کویڈ۔19 اسپیشل ہسپتال کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمندر پردھان اور پرہلاد جوشی بھی موجود تھے ۔
اس ہسپتال میں جنرل وارڈ میں پانچ سو بیڈ ہیں۔ آ ئی سی یو میں کل 20 بیڈ لگائے گئے ہیں۔1350 بیڈ والے اس ہسپتال کو کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کے لئے وقف کردیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد وزیراعلیٰ نوین پٹناک نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔