اوڈیشہ میں گزشتہ چار مہینوں کے دوران دوسری بار کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات 1000سے کم نظر آئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 868 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعدادا بڑھ کر 9 لاکھ 95 ہزار 433 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے آٹھ اگست کو ریاست میں کورونا کے 868 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہود محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے 30 اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے معاملات میں سے 507متاثرین معاملے کورینٹائن مراکز سے اور 361مقامی لوگوں کے رابطہ کے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا کے انفیکشن سے 66مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعدادو شمار بڑھ کر 6853تک پہنچ گیا ہے، جبکہ اتوار کو 1043 لوگوں نے اس سے نجات پائی تھی اور ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 78 ہزار 240 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 10 ہزار 187رہ گئی ہے۔
اوڈیشہ میں یومیہ ٹیسٹ پازیٹیویٹی شرح (ٹی پی آر) کم ہوکر 1.39فیصد رہ گئی ہے، حالانکہ ریاست میں مسلسل آٹھ دنوں سے ٹی پی آر شرح دو فیصدی سے نیچے رہی۔
یو این آئی