ETV Bharat / state

اڑیسہ میں سورت سے واپس آئے 20 افراد کورونا متاثر - اڑیسہ میں سورت سے واپس آئے 20 افراد کورونا متاثر

اڑیسہ میں گجرات کے سورت سے واپس آئے 20 لوگوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے اور کل متاثرین کی تعداد 205 ہو گئی ہے۔

اڑیسہ میں سورت سے واپس آئے 20 افراد کورونا متاثر

author img

By

Published : May 7, 2020, 4:14 PM IST

کورونا متاثرہ 20 افراد میں 17 گنجم اور تین میور بھنج کے رہائشی ہے۔ گنجم ضلع میں اب تک 21 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور یہ تمام لوگ حال ہی سورت سے لوٹے ہیں۔

ریاست اڈیشہ میں حال ہی میں 35000 سے زیادہ لوگ سورت سے لوٹے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان گھبراہٹ کا ماحول ہے۔

اڑیسہ میں سورت سے واپس آئے 20 افراد کورونا متاثر
اڑیسہ میں سورت سے واپس آئے 20 افراد کورونا متاثر

سرکاری ذرائع کے مطابق گنجم ضلع کے ہی دو لاکھ سے زیادہ تارکین وطن کارکنوں نے گھر واپسی کے لئے اڑیسہ حکومت کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروایا ہے۔

اڑیسہ کا میور بھنج ضلع ابھی تک کووڈ۔19 سے پاک تھا، لیکن سورت سے واپس آئے تین لوگوں کے کورونا مثبت پائے جانے کی وجہ سے میور بھنج ضلع بھی اس انفیکشن سے متاثر اضلاع کی فہرست میں جڑ گیا اور اس طرح سے ریاست کے 30 اضلاع میں سے 17 ضلع اب اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کے ذرائع نے بتایا ک سورت سے واپس آئے جن لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، انہیں 14 دنوں کے لئے کوارنٹن مراکز میں رکھا گیا ہے۔

گنجم ضلع کے رہائشی 17 کورونامتاثرین میں 16 مرد اور ایک عورت ہے اور یہ سب کوارنٹن مرکز میں ہیں۔ وہیں میور بھنج کے رہنے والے تینوں کورونا متاثرہ مرد ہیں۔

اڑیسہ میں بدھ کو کورونا کے 29 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر گنجم ضلع سے جڑے ہوئے ہیں۔اس طرح گنجم جاج پور ضلع کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست میں دوسرا ضلع بن گیا ہے۔ جاجپور ضلع میں اس انفیکشن سے اب تک 54 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے گنجم ضلع میں کورونا کے معاملات میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی ٹیموں کو تعینات کیا ہے اور تمام احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔

اڑیسہ میں کوروناسے متاثر 205 لوگوں میں سے اب تک 61 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ ریاست میں اس وقت کورونا کے 142 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3060 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہاں 50514 نمونوں کی اب تک جانچ کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.