بھونیشور: اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے پیر کو وزیر خزانہ نرنجن پجاری کو صحت و خاندانی فلاح و بہبود کا قلمدان دیا ہے۔ نرنجن پجاری نابا کشور داس کی جگہ محکمہ صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے ایڈیشنل انچارج کا عہدہ سنبھالیں گے، جن کی برجراج نگر میں پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے اتوار کو ایک نجی اسپتال میں موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنشی لال نے پجاری کو صحت و خاندانی فلاح و بہبود کا قلمدان الاٹ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو 29 جنوری کو جھارسوگوڈا ضلع کے برج راج نگر میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی ماری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ وزیر کو فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال جھارسوگوڈا لے جایا گیا۔ حالت بگڑنے پر انہیں بھونیشور لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ داس کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔برج راج نگر کے ایس ڈی پی او جی بھوئی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی نے وزیر پر تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وہیں کرائم برانچ نے اڑیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو گولی مار کر قتل کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) گوپال کرشن داس کو پیر کے روز طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: Odisha Health Minister Killing Case اڑیشہ کے وزیر صحت کے قتل کے ملزم اے ایس آئی گرفتار
یواین آئی