ETV Bharat / state

اوڈیشہ میں کورونا کے 469 نئے معاملے

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 6:49 PM IST

ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔

اوڈیشہ میں کورونا کے 469 نئے معاملے
اوڈیشہ میں کورونا کے 469 نئے معاملے

اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 469 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور دو متاثر افراد کی موت ہوگئی ہے۔محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

نئے معاملات کےدرج ہونےکے ساتھ ہی اڈیشہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9070 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک 36 ہوگئی ہے۔ ادھر، وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ٹوئیٹ کیا، ”ہم کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ایک بہت اہم مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری تمام ہدایات اور اصولوں پر عمل کریں۔“انہوں نے کہا،”ہدایات اور قواعد کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔“

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع گجپتی کا ایک شخص (40) اور ضلع سنگر گڑھ کے ذیابیطس (64) میں مبتلا ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے، جس کے بعد ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، محکمہ صحت نے بتایا کہ کٹک ضلع کا ایک کورونا سے متاثرہ شخص (60) پتتاشیہ کے کینسر کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے۔ اس موت کے ساتھ، ریاست میں اب تک 10 کورونا سے متاثرہ افراد دیگر وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاؤں والوں نے مگرمچھ مار کر کھالیا

ریاست کے 20 اضلاع سے کورونا وائرس کے 469 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9070 ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان معاملات میں سے 317 قرنطین مراکز سے ہیں جبکہ 152 مقامی سطح سے ہیں۔ضلع گنجام میں سب سے زیادہ 116 معاملے ہیں، اس کے بعد کٹک میں 94، سندر گڑھ میں 66، کھردا میں 27 اور جاج پور، کیونجھر اور نیاگڑھ میں 25-25 معاملات ہیں۔ضلع گنجام میں اب تک نئے معاملوں کے ساتھ سب سے زیادہ 2182 معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد، کھردا میں 971، کٹک میں 809، جاجپور میں 566، گجپتی میں 461 اور بالاسور میں 398 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڈیشہ میں اب تک 292407 افراد کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جن میں سے 9070 کو مثبت بتایا گیا ہے۔ ریاست میں 229 مزید کورونا سے متاثرہ مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد 5934 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 3090 فعال معاملات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.