سنبل پور: ریاست اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعہ کو پدم پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران اس سب ڈویژن کو ایک نیا ضلع بنانے کا وعدہ کیا۔ پٹنائک نے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ "آپ کو 2023 میں ایک نیا ضلع ملے گا،" Patnaik on Padampur New District
انہوں نے جھوٹ پھیلانے پر بالواسطہ طور پر بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں الفاظ پر نہیں عمل پر یقین رکھتا ہوں۔' وزیر اعلی نوین پٹنائک نے علاقے کے لوگوں سے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی امیدوار برشا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔'
یہ بھی پڑھیں: Odisha Cabinet Reshuffle: اڑیسہ کابینہ میں رد وبدل، اکیس نئے وزراء کی حلف برداری
یو این آئی