آفتاب حسین نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے پوری کی سالانہ رتھ یاترا کی اجازت دیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ اگرچہ بھگوان جگن ناتھ ہندوؤں کے دیوتا ہے لیکن سالانہ رتھ یاترا کے دوران مختلف مذاہب کے عقیدت مندوں کو درشن کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عقیدت مند رتھ یاترا کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں۔
قبل ازیں ایک غیرسرکاری تنظیم بھارتی وکیش پریشد نے کورونا وبا کے مدنظر پوری میں رتھ یاترا کو روکنے کےلیے سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست دائر کی تھی۔ وہیں دوسری جانب اڈیشہ ہائیکورٹ نے اس معاملہ میں ریاستی حکومت کو فیصلہ کرنے کے لیے کہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے جبکہ فی وقت اس میں کچھ نرمی دی گئی ہے تاہم ابھی بھی مذہبی و سیاسی اجتماعات، جلسہ اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔